حکمرا نوں نے ملک کی 20کروڑ عوام کو غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری ،بجلی بحران سمیت دیگر مسائل کی دلدل میں پھنسادیا ہے،فیا ض بھٹی

بدھ 21 دسمبر 2016 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمافیا ض بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرا نوں نے ملک کی 20کروڑ عوام کو غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری ،بجلی بحران سمیت دیگر مسائل کی دلدل میں پھنسادیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ا انہوں نے گذشتہ روز و فود سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ حکمران جمہوریت کی آڑ میں قوم کو بیوقوف بناکر ان ہی کے پیسوں سے بادشاہت کے مزے لوٹ رہے ہیں اور ٹیکسوں کی آڑ میں مہنگائی کر کے غریبوں کے لیے اُن کی زندگی کو گھمبیراوراجیرن بنا دیا ہے جس سے ملک مختلف مسائل کا شکار ہو کر رہ گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک سنگین ُصورتحال سے گذررہا ہے اورمکار دشمن بھارت ملک کے اندر اور سرحدوں پر بزدلانہ کاروائیوں میں مصروف عمل ہے اور حکمران خاموشی قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاعی نظام دنیا کے کسی بھی بڑے چیلنج کا سامنا کر سکتا ہے لیکن ملک میں موجود ہ کرپٹ نظام اور کرپٹ مافیا سے ملکی سلامتی کو خطرات لا حق ہیں اور ان مسائل کے حل کے لیے ملک میں تعلیم یافتہ ، تربیت یافتہ ، با صلاحیت اور دیانتدار حکمرانوں کی اشد ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :