اسلحہ لائسنسوں پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی مچنی چیک پوسٹ پر صحافیوں سے گفتگو

بدھ 21 دسمبر 2016 20:57

اسلحہ لائسنسوں پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے
طورخم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اسلحہ لائسنسوں پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو مچنی چیک پوسٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں سول آرمڈ فورسز کے افسران، ارکان پارلیمان، میڈیا اور عدلیہ سے وابستہ افراد کو لائسنسز جاری کئے جائیں گے۔