پنڈی گھیب‘ یونین کونسل کھڑپہ میں بکری چوروں کا گروہ سر گرم

عوام علاقہ عاجز آ گئے‘ ڈی پی او اٹک سے نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 21 دسمبر 2016 20:53

پنڈیگھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء)یونین کونسل کھڑپہ میں بکری چوروں کا گروہ سر گرم ڈی پی او اٹک سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے نامعلوم چوروں نے کسانوں کی نیندیں حرام کی ہوئی ہیں گزشتہ روز ڈھوک عجائب موضع سورگ کے رہائشی محمد عامر نے پولیس چوکی ملہوالی میں درخواست دی کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم چور میرے دو قیمتی بکرے جن کی مالیت 80000روپے تھی چوری کر کے لے گئے جن کا کوئی سراغ نہ مل سکا اس علاقے کے اکثریت لوگوں کا پیشہ گلہ بانی ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انکے قیمتی جانور چوری ہو رہے ہیں انکا کوئی پرسان حال نہیں ان سردیوں کی راتیں چوروں کی وجہ سے جا گ کر گزارنے پر مجبور ہیں واضع رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران کھڑپہ گائوں کے کئی کسان اپنے قیمتی بکرے اور بکریوں سے محروم ہو چکے ہیں تمام وارداتیں ایک جیسی ہو رہی ہیں چونکہ لوگ کمروں کے اندر سوئے ہوئے ہوتے ہیں جس کا فائدہ اٹھا کر چور بکرے اور بکریاں گاڑی میں ڈال کر لے جاتے ہیں آئے روز ان وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے یہاں کے لوگ پولیس کو رپورٹ درج کروانے سے کتراتے ہیں انکا کہنا ہے کے مقامی پولیس جائے وقوعہ پر جانے کے بھی پیسے لیتی ہے جو ہم دینے سے قاصر ہیں اہل علاقہ نے ڈی پی او اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گروہ کو پکڑا جائے تانکہ ہمارے نقصانات کا ازالہ ہو سکے اور ہم سکھ کی نیند سو سکیں۔