تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ہمارے تعلیمی نظام پر کالا دھبہ ہے ‘ذکر اللہ مجاہد

نوجوان نسل اپنی بنیادوں سے کمزور ہونے لگی تو ملک وقوم کی بقاء و سلامتی مخدوش ہو سکتی ہے‘امیر جماعت اسلامی لاہور

بدھ 21 دسمبر 2016 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہاہے کہ ہمارے تعلیمی اداروں میںمنشیات کا استعمال ہمارے تعلیمی نظام پر کالا دھبہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس ے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ شہر کے بڑے تعلیمی اداروں میںفیسٹیولز،پروگراموں کے نام پر منشیات اور کرسٹل شیشہ کی محفلیں تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تعلیمی اداروں اور ہاسٹلوں میں منشیات کی سپلائی کاروبار کی شکل اختیار ہونا بہت بڑا سانحہ ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کا سرمایہ نوجوان نسل ، مغربی ثقافت ، آزاد خیالی ، ماحول کی خرابی ، تعلیمی کمزوریوں کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہو کر منشیات کی طرف مائل ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افسو س کی بات یہ ہے کہ لاہور کے کوچے کوچے میں فروخت ہونے والی نشہ کی پُڑیا، چرس ، افیون، بھنگ کرسٹل شیشہ پولیس اور سیکورٹی اداروں کی ناک کے نیچے کھلم کھلا فروخت ہو رہی ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ ملک وقوم کی خوشحالی ، استحکام اور اس کی نظریاتی و جغرافیائی حدوں اور سرحدوں کے محافظ ونگہبان نوجوانوں نسل ہی ہیں اگر ہمارے یہ اہم ستون ہی اپنی بنیادوں سے کمزور ہونے لگیںتو ملک کی بقاء وسلامتی مخدوش ہو سکتی ہے۔ذکر اللہ مجاہد نے اس سنگین صورتحال پرغم وغصہ کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ضرورت اس امرکی ہے کہ حکومت نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو ان کے حال پر چھوڑنے کی بجائے ان کی سرگرمیوں کو مونیٹر کرنے کا کوئی موثر نظام بنائے اور ایسے اداروں پر کڑ ی نظر رکھے جو غیر اخلاقی سرگرمیوں بالخصوص منشیات فروشی جیسے مکروہ فعل کے مرتکب ہو رہے ہیں۔