عوامی تحریک کی مشاورتی کونسل کا اجلاس ،ضرب امن سائیکل کارواں کا سفر مکمل کرنے پر مبارکباد

نوجوانوں نے کراچی تا خیبر امن ،محبت اور اتحاد کا پیغام دیا ‘ خرم نواز گنڈا پور

بدھ 21 دسمبر 2016 20:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے عوامی تحریک یوتھ ونگ کے نوجوانوں کو کراچی تا خیبر ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں کا سفر مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی اور انکی پوری ٹیم نے سبز ہلالی پرچم تھامے شہر شہر امن،محبت اور اتحاد کا پیغام دیا ۔

ضرب امن سائیکل کارواں میں شامل نوجوانوں نے دہشتگردی،انتہا پسندی کو ختم کرنے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی ملک گیر امن مہم کا پیغام کراچی تا خیبر ملک کے کونے کونے تک پہنچایا۔وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹان عوامی تحریک کی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر جی ایم ملک ،احمد نواز انجم ،تنویر خان،فرح ناز،ساجد بھٹی و دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ عوامی تحریک یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے پاکستانی قوم اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم پر امن لوگ ہیں ۔منہاج القرآن کے ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک نے کہا کہ یوتھ ونگ کے نوجوانوں کو کا میاب ضرب امن ریلی پر مبارکباد دیتے ہیں ۔نوجوانوں نے ملک اور عوام کیلئے آواز بلند کی ۔فرسودہ نظام کی تبدیلی کا نعرہ لگایا اور گھر گھر یہ پیغام دیا کہ حکومت میں عوام کے نمائندے نہیں بلکہ اقتدار کا لالچی کرپٹ ٹولہ بیٹھا ہے ۔

نائب ناظم اعلی تنویر خان نے بھی کہا کہ شاندار سائیکل ریلی کی کامیابی پر مبارکباد د ی اور کہاکہ کراچی سے خیبر تک طویل ترین ضرب امن سائیکل کارواں نے نوجوانوں میں سیاسی شعور بیدار کر دیا ہے ۔اور یہ موجودہ نظام اور حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا۔نوجوانوں نے پیغام دیا ہے کہ وہ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ،جو پاکستان میں عوامی حقوق کیلئے بڑا اقدام ہے ۔

عوامی تحریک کے مرکزی رہنما احمد نواز انجم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے دہشتگردی ،کرپشن ،ظلم و بربریت کے خلاف ضرب امن کارواں کے ذریعے کھل کر اظہار کیا ہے ۔ عوامی تحریک ویمن ونگ کی صدر فرح ناز ،ساجد بھٹی و دیگر نے بھی یوتھ ونگ کے عہدیداران کو کامیاب ضرب امن سائیکل کارواں پر مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :