میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نگران عملے کی تعیناتی قرعہ اندازی کی بنیادپر ہو تی تھی ، ڈاکٹر سراج کاکڑ

اب سلسلہ ختم کرکے نگران عملے کی تعیناتی مکمل میرٹ پر کی جائیگی ، چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ

بدھ 21 دسمبر 2016 20:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2016ء) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے چیئرمین ڈاکٹر سراج کاکڑ نے کہا ہے کہ پہلے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نگران عملے کی تعیناتی قرعہ اندازی کی بنیادپر ہو تی تھی لیکن اب یہ سلسلہ ختم کرکے سپرنٹنڈنٹ ‘ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ‘ایڈیشنل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت نگران عملے کی تعیناتی مکمل میرٹ پر کی جائیگی تاکہ نقل کی ناسور کا خاتمہ ہوسکے اس دفعہ امتحانات کی مانٹیرنگ کیلئے تین ٹیمیں کام کریگی اگلے امتحان سے قبل تمام سکول رجسٹریشن اور امتحانی فارم آن لائن جمع کرانے کے پابند ہونگے جبکہ طلباء کو فارم پر دئیے جانیوالے موبائل نمبر پر بذریعہ ایس ایم ایس رول نمبر اور رزلٹ بھی ارسال کیا جائیگا ‘یہ بات انہوں نے امتحانات کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ اس دفعہ ہم نے بڑے واضح طور پر تما م اساتذہ پر واضح کردیا ہے کہ امتحانی عملے کی تعیناتی مکمل طور پر میرٹ پر ہو گی تاکہ کسی قسم کے کوئی مداخلت امتحانی عمل میں ہونے کا امکان نہ رہے نقل کی مانٹیرنگ کیلئے اس دفعہ تین کمیٹیاں کام کریگی جس میں ایک محکمہ تعلیم کے سول سیکرٹریٹ کی تشکیل کردہ کمیٹی ہوگی دوسری کمیٹی ڈپٹی کمشنرز کے زیر نگرانی ضلعی سطح پر ہوگی جبکہ تیسری کمیٹی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی ہو گی جس میں سینٹر انسپکشن انسپکٹر کے دو اہلکار ہونگے جس میں سے ایک سکول سائیڈ کا اور دوسرا کالج سائیڈ سے ہوگا صوبے بھر میں 315امتحانی مراکز قائم کیے جارہے ہیں جن میں ایک لاکھ پندرہ ہزار طلبائ و طالبات کے امتحانات لیا جائیگا اور میٹرک کے امتحانات کا پہلا پیپر 15فروری کو شروع ہوگا انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے نگران عملے کی تعیناتی کو شفاف بنانے کیلئے تمام سکولوں اور ضلعی انتظامیہ سے اچھے ساکھ کے حامل اساتذہ کے نام طلب کیے ہیں جس سے بورڈ اپنے طور پر ہر ضلع کی سطح پر امتحانی نگران عملہ لیگا انہوں نے کہاکہ ہماری پہلی کوشش یہی ہے کہ اس دفعہ رزلٹ وقت پر دیا جائے اور پیپر مارکینگ میں کوشش کی جائے کہ طلبائ کے ساتھ ناانصافی نہ ہو کیونکہ ہمارے اکثر بچے کم مارکس کی وجہ سے اکثر ملکی سطح پر مقابلے کے امتحانات میں شرکت سے رہ جاتے ہیں اور بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پانچ سو نمبرتک طلبائ و طالبات کو دئیے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ اس امتحان کے بعد ہم نے سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے جس کے بعد تمام سکولز اور کالجز بورڈ کے پاس آئن لائن رجسٹریشن اور امتحانی فارم کرائینگے کسی کو آنے کی زحمت نہیں ہو گی امتحانی فیسوں کی جمع کرنے کے حوالے سے مشکلات کا تدارک کرنے کیلئے یوبی ایل کے بلوچستان بھر میں امتحانی فیس جمع کرانے کے اجازت دے دی گئی ہے جبکہ پہلے صوبے بھر کے صرف چار برانچوں میں یہ سہولت تھی انہوں نے کہاکہ امتحانی رزلٹ بلوچستان بورڈ کے سائٹ پر آویزاں کیا جائیگا بعض لوگ ہمارے لنک کو شیئر کرتے ہیں جس سے اکثر رزلٹ صحیح نہیں ہوتا لہٰذا رزلٹ صرف بلوچستان انٹرمیڈیٹ کے سائٹ پر چیک کیا جائے انہوں نے کہاکہ امتحانات کے دوران موبائل فونز کے امتحانی مراکز میں مکمل پابندی ہو گی لانیوالے امیدوار کا موبائل ضبط اور اس کو نااہل کردیا جائیگا اس دفعہ ہم اپنے معائنہ ٹیموں کی کارکردگی بھی بنپنے کیلئے لائحہ عمل بنا چکے ہیں کہ جس سینٹر میں یہ دورہ کرتے ہیں اس دن کے پیپرز کا رزلٹ اور عام دن کے پیپرز کا رزلٹ رکھ کر موازانہ کرینگے کہ ان کی دوروں سے کس حد تک نقل پر قابو پایاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :