غیر معیا ری پو لیتھین بیگز ، 72کیسز مختلف عدالتوں میں فائل کر دئیے گئے

بدھ 21 دسمبر 2016 19:35

لیہ۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء)ضلع لیہ میں ما حو لیا تی آلو دگی کے خاتمے کے لئے حکو متی ہد ایا ت کی روشنی میں متعد د اقداما ت عمل میں لا ئے جا رہے ہیں جس کے تحت 72کیسز مختلف عدالتوں میں فائل کر دئیے گئے ہیں اور غیر معیا ری پو لیتھین بیگز تیار و فرخت کر نے پر پا بندی کو یقینی بنا نے کیلئے چیکنگ کا عمل جا ری ہے۔

یہ با ت ڈسٹرکٹ آفیسر ما حو لیا ت علی عمران و انسپکٹر ذوالقرنین احمد نے فتح پور ، چوبا رہ و کر وڑ لعل عیسن میںمعائنہ کے موقع پر کہی ۔

(جاری ہے)

ڈی او ما حو لیا ت نے بتا یا کہ پنجاب حکو مت کی ہد ایت پر پو لی تھین کے غیر معیاری و منظور شدہ برانڈ کے علا وہ دیگر غیر معیاری ورائٹی فروخت کر نے والوں کے خلاف منظم مہم جا ری ہے جس کے لئے پچاس ہزار روپے تک جر ما نہ عائد کیا جا سکتا ہے ۔

انہو ں نے بتایا کہ اب تک معائنہ کے دوران 72دوکا ندار خلاف ورزی کے مرتکب پا ئے گئے جن کے کیسز فائل کر دئیے گئے ہیں اور غیر معیاری پو لی تھین بیگز کے سیل ڈیلرز و تیار کر نے والوں کے خلاف کا رروائی جا ری ہے ۔تا کہ ماحو لیا تی آلو دگی و سیو ریج سسٹم میں روکا وٹ کا با عث بننے والے ایسے بیگز کی روک تھا م کو یقینی بنا یا جا سکے ۔