گورنمنٹ کالج آف کامرس خانیوال میں محفل نعت کا انعقاد

بدھ 21 دسمبر 2016 19:35

گورنمنٹ کالج آف کامرس خانیوال میں محفل نعت کا انعقاد
خانیوال۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء)گورنمنٹ کالج آف کامرس خانیوال میں محفل نعت کا انعقادکیا گیا۔ اجلاس میں تمام سٹاف ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی نظامت کے فرائض پروفیسر محمد امجد رامے نے ادا کئے۔ محفل میں کالج کے پرنسپل چوہدر ی محمد عاقب احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت اجلان شکیل نے حاصل کی تلاوت کے بعد باقاعدہ نعت خوانی کا آغاز ہوا جن طلباء نے نعت خوانی میں حصہ لیا ان میں زین العابدین ، محمد اویس، زوہیب شاہ ، محمد ابو بکر ، محمد تنویر اقبال ، محمد شاہد ، عبداللہ ، محمد عثمان ، عبدالرحمان اور محمدوسیم شامل ہے۔

محفل میں جہانیا ں سے آئے ہوئے چند مہمان نعت خواں نے بھی حصہ لیا ۔محفل کے آخر میں کالج کے پرنسپل چوہدر ی محمد عاقب احمد انعامات تقسیم کئے ۔