گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین میں سیرت النبی ﷺکی تقریب کا انعقاد

بدھ 21 دسمبر 2016 19:35

خانیوال۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) ٹیوٹا کے زیر اہتمام گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین میں سیرت النبی ﷺکی تقریب کا انعقاد ۔تفصیل کے مطابق12ربیع الاول کے حوالے سے ٹیوٹا کے زیر اہتمام گورنمنٹ وکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین میں سیرت النبی ﷺکے موضوع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ادارہ فائزہ فاروق نے کہا کہ نبی مکرم ﷺ کی ذات پاک اور سیرت طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ اور دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے اُن کے آنے سے عرب میں چھائی ہوئی جہالت کے اندھیرے روشنی میں بدل گئے ۔انہوں نے حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کو بھی اس احسن طریقے سے ادا کیا کہ اُن کی جان کے دشمن بھی اُن کے جان نثاروں میں شامل ہو گئے ۔

تقریب میں ریگولر کلاسز کی طالبات کے علاوہ وزیر اعظم کے خصوصی پروگرام کی طالبات نے بھی بھر پور حصہ لیا ۔طالبات کے مابین نعتیہ مقابلہ ،تقریری مقابلہ اور کوئیز پروگرام کروایا گیاجس میں طالبات نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ۔پروگرام کے اختتام پر پرنسپل میڈم فائزہ فاروق نے اپنے سٹاف کے ہمراہ اول ،دوم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے ۔