عوام کی بنیادی ضروریا ت کا مدوا صرف مضبوط بلدیاتی نظام سے وابستہ ہے‘ ارمغان سبحانی

بدھ 21 دسمبر 2016 19:35

سیالکوٹ۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ عوام کی بنیادی ضروریا ت کا مدوا صرف مضبوط بلدیاتی نظام سے وابستہ ہے ‘ 22دسمبر سے صوبہ بھر بلدیاتی نظام مکمل ہونے کو جارہا ہے جس کے بعد ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع ڈنگے میں ممبران ضلع کونسل سیالکوٹ کے اعزاز میں امیدوار وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک ضیافت علی اعوان کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اراکین صوبائی اسمبلی چودھری ارشد وڑائچ، چودھری محمد اکرام، رانا عبدالستار خاں، محسن اشرف، رانا محمد افضل، رانا لیاقت علی پنور، چودھری طارق سبحانی، آصف باجوہ، ایم ایل اے چودھری اسحاق تلک پور، امیدواران وائس چیئرمین ضلع کونسل سیالکوٹ چودھری جمیل اشرف اور رضا سبحانی، اسد منشاء اللہ بٹ ، نائب صدر پی ایم ایل این عثمان خاں، نوید اشرف، محمد فاروق گھمن، ملک عابد اعوان اور ملک عتیق اعوان کے علاوہ مسلم لیگ ن کے عہدیداران اور اکارکنان نے اس تقریب میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

چودھری ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کی بدولت پاکستان مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا گلی گلی اورقریہ قریہ میاں محمد نواز شریف کا پیغام پہنچے گا۔ پاکستان مسلم لیگ کا یہ خاصا ہے کہ وہ آزاد ریاست کے حصول سے لیکر اب تک وطن عزیز کے استحکام اور سلامتی کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوجی آمریتوں کے دور میں پاکستان کی بنیادیں کھوکھلی ہوئیں پاکستان تباہی کے دہانے پر تھا اور بیڈ گورننس کی وجہ سے ملک دہشت گردی کا شکار تھا۔

انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت دنیا میں پاکستان کی تشخص بحال ہوا ہے ۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک کو کرپشن فری ماحول دے گی اور عوام الناس کو بنیادی ضروریات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :