وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما نثار الحق کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، عدالت سے جسمانی ریمانڈحاصل ، ملزم کا ہوٹل مالک سے 30لاکھ روپے کی رقم کے تنازعے کا انکشاف ، مزید تفتیش جاری

بدھ 21 دسمبر 2016 19:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) اسلام آ باد پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ(ہومی سائیڈ) کی کارروائی ستارہ مارکیٹ میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما چوہدری نثارالحق قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار۔ملزم وقوعہ کے بعد اپنے دیگر ساتھی ملزمان کے ساتھ فرار ہوگیا تھا،ملزم کو مجاز عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ جسمانی حاصل کر لیا گیا،مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد الیاس کی خصوصی ہدایت اور راہنمائی میں انچارج ہومی سائیڈ یونٹ رورل سرکل انسپکٹر الفت عارف اورانسپکٹر بشارت شاہ ، سب انسپکٹر سیف اللہ معہ ملازمان پر مشتمل ایک ٹیم نے شب و روز کی محنت کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 16/338 بجرم 34/302 ت پ تھانہ آبپارہ اسلام آبادکی لرزہ خیز واردات کے مرکزی ملزم شکیل احمد عباسی ولد ولایت خان سکنہ ڈنہ گرینی تھانہ لورہ ضلع ایبٹ آباد جو کہ واردات کے بعد موقعہ سے دیگر ملزمان کے ساتھ فرار ہو گیا تھا دوران فراری ایبٹ آباد،فیصل آباد،سیالکوٹ اور پشاورمیں اس کا پیچھا کرتے کرتے بالا آخر جب وہ اپنی بہن کو ملنے بہارہ کہو کی طرف پہنچا تو حکمت عملی کے مطابق گرفتار کر لیا گیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتلایا کہ سٹار ہوٹل کے مالک نثارالحق کیساتھ ہوٹل کی ایڈوانس سیکورٹی کی رقم مبلغ 30 لاکھ کے معاملے پر تنازعہ چل رہا تھا جس کی بابت بذریعہ فون بھی نثار الحق کیساتھ بحث وتکرار ہوئی ہے بروز وقوعہ نثارالحق ہوٹل خالی کروانے کے لیے آیا جس پر اشتعال میں آکر میں نے پسٹل کے سیدھے فائرنثار الحق پر کیے جس کے بعد موقع سے فرار ہو گیا دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس آئی یو ٹیم چھاپے مار رہی ہے ملزم کو پیش عدالت کر کے اسلحہ آتشین کی برآمدگی کے لیے ریمانڈ جسمانی حاصل کیا جائے گا مزید تفتیش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی اسلام آ بادمیر ویس نیاز نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلا ن کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :