پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ‘القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی آماجگاہوں کو ختم کردیا ‘ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے

وزیراعظم نوازشریف کی بوسنیا ہرزیگووینا کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات میں بات چیت

بدھ 21 دسمبر 2016 19:29

سرائیوو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاکہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے،ہم نے القاعدہ اور ٹی ٹی پی کی آماجگاہوں ،محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کردیا ہے،ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی۔ بد ھ کو یہاں وزیر اعظم نواز شریف نے بوسنیا ہرزیگووینا کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی جس ایوان نمائندگان بوسنیاکے سپیکر او رہائوس آف پیپل کے ڈپٹی سپیکر بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور پارلیمانی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو پریذیڈنسی ارکان نے بھی ملاقات کی جن میں پریذیڈنسی کے چیئرمین بھی شامل تھے۔ پارلیمانی گروپ سے بات چیت میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ،دہشتگردی کے مشترکہ خطرے کو ختم کرنے کا مکمل عزم کئے ہوئے ہیں ،ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے ۔ہم نے القاعدہ اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کی آماجگاہوں اورمحفوظ ٹھکانوں کوختم کردیا ہے۔ وزیراعظم نے بوسنیا کے پارلیمنٹیرینز کو بتایاکہ ہم نے القاعدہ اور ٹی ٹی پی کے خطرے کونتہائی موثر طور پر نمٹایا ہے۔وزیر اعظم نے بھارت کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور تصفیہ طلب مسائل کے حل کے حوالے سے کہاکہ ہم بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کا حل پرامن طریقے سے چاہتے ہیں۔(خ م)