راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوںکیخلاف کارروائی،15ملزمان گرفتار

بدھ 21 دسمبر 2016 19:24

راولپنڈی۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوںکیخلاف کارروائی کرتے ہوئی15ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ جاتلی پولیس نے راشد سے 1130گرام چرس، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے اورنگزیب سی310گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے اورنگزیب،عبدالصمد اور محمد ہاشم، تھانہ صد ربیرونی پولیس نے نقاش بشیر کو نشہ کی حالت میں گرفتار کرلیا،تھانہ سول لائن پولیس نے محمد ندیم سی10لیٹر کھلی شراب، تھانہ گوجرخان پولیس نے صراب علی سے 01عدد پستول30بور معہ03روند، تھانہ مری پولیس نے نعیم اکبر سے 01عدد رائفل معہ01کارتوس ، تھانہ پیرودھائی پولیس نے احسان علی سی01عدد خنجر ، تھانہ RAبازار پولیس نے اعجاز الرحمن سی01عدد آہنی مکہ ، تھانہ ریس کورس پولیس نے امیس مظہر اور محمد حمزہ سے 05لیٹر پٹرول جبکہ تھانہ سول لائن پولیس نے صغیر احمد اور ظہیر احمد کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابوکرکے ان کے قبضہ سے 02سلنڈر معہ آلات ری فلنگ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :