اے ڈی خواجہ نے امن و امان بحال اور پولیس کا مورال بلند کیا جس کی وجہ سے صوبے میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، ہارون رشید چاند

بدھ 21 دسمبر 2016 19:24

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) آل سندھ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر الحاج ہارون رشید چاند نے کہا ہے کہ اے ڈی خواجہ فرض شناس اور ایماندار پولیس آفیسر ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اپنے اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کی حیثیت سے اے ڈی خواجہ نے ناصرف پورے سندھ میں امن و امان بحال کیا بلکہ پولیس کا بھی مورال بلند کیا جس کی وجہ سے صوبے میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے پورے ملک کو فائدہ ہوا۔ ہارون رشید چاند نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ ان کو دوبارہ آئی جی سندھ کے عہدے تعینات کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :