یونائیٹڈ بزنس گروپ کا تاجر و صنعتکاروں کے اربوں روپے کے برآمدی ریفنڈ کلیم ادا کرانا قابل تحسین عمل ہے، کاٹی

بدھ 21 دسمبر 2016 19:24

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر غضنفر علی خان، نائب صدر عمر ریحان، سابق چیئرمین کاٹی، گلزار فیروز، راشد احمد صدیقی، فرحان الرحمٰن، جو ہر علی قندھاری ، سید فرخ مظہر، اکبر فاروقی اور دیگر نے مشترکہ بیان میں ایف پی سی سی آئی کے ہونے والے الیکشن میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کو اپنے بھرپور تعاون اور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح یونائیٹڈ بزنس گروپ نے گزشتہ 2 برسوں سے فیڈریشن سے کرپشن کا خاتمہ کیا اور تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے حکومتی ایوانوں سے ان کو حل کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ، خاص کر صنعتکاروں کے دیرینہ مطالبے پرہم آواز ہوتے ہوئے طویل عرصے سے زیر التوا اربوں روپے کے برآمدی ریفنڈ کلیم کا مسئلہ حل کرانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے تاجرو صنعتکاروں کے لئے ٹیکس میں کمی، حکومتی پالیسیوں میں اصلاحات اوردیگر مراعات کے لئے بھی خدمات انجام دیں جو کہ قابل ستائش اورمعیشت کی بہتری کا سبب بنیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی فیڈریشن کے ہونے والے الیکشن میں یو بی جی کے تمام امیدوار اپنی اچھی شہرت اور ساکھ کے باعث بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔