شہید بشیر احمد بلور ایک عظیم شخصیت تھے‘ سرتاج خان

بدھ 21 دسمبر 2016 19:13

پشاور۔21دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے جنرل سیکرٹری سرتاج خان نے کہا ہے کہ بشیر احمدبلور شہید پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے‘ اُنہوں نے امن کی خاطر جان کا نذرانہ دیکر تاریخ رقم کی ہے‘ وہ پختونوں کے ہر دلعزیز رہنما تھے‘ بشیر احمد بلور شہید کو اپنی مٹی اور لوگوں سے بے انتہا پیار تھا یہی وجہ ہے کہ اُنہوں نے دھرتی کیلئے اپنی جان کا نذرانہ تو پیش کیا لیکن ہمیشہ کیلئے لوگوں کے دلوں میں امر ہو گئے‘ شہید بشیر بلور ایک نڈر اور بہادر انسان تھے ان کی صوبے خصوصاً پشاور کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں اُنہوں نے جو کہا کر کے دکھایا‘ ان جیسے انسان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ان کی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیگی‘ شہید بشیر بلور نے صف اول میں کھڑے ہو کر دہشت گردی کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور شہادت جیسا اعلیٰ مرتبہ پایا‘ سرتاج خان نے کہا کہ شہید وطن بشیر احمد بلور کی چوتھی برسی آج 22 دسمبر کو بوقت 02:00 بجے نمکمنڈی چوک میں عقیدت و احترام سے منائی جائیگی جس سے اے این پی کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کرینگے‘ آخر میں اُنہوں نے عوام اور اے این پی کے کارکنوں سے اپیل کی کہ برسی کے تقریب میں خلوصِ دل سے شرکت کر کے حب الوطنی کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :