خیبرایجنسی ، ملاگوری لوڑہ مینہ میں 24گھنٹے لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کااحتجاج، شاہراہ 5گھنٹے تک بندرہی

بدھ 21 دسمبر 2016 19:11

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) ملاگوری لوڑہ مینہ میں 24گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام نے شدیداحتجاج کیا۔لوڑہ مینہ کے عوام نے ملاگوری تا شلمان روڈہر قسم کی آمد ورفت کے کئے 5گھنٹے تک بندکر دیا تھا۔ مظاہرین کے ساتھ پولیٹیکل تحصیل دار عجم خان اور سرکردہ مشرملک حاجی عبدالمنان ملاگوری کی کامیاب مذاکرات۔

مظاہرین کو بجلی کی جلد از جلد یقین دہانی پر سڑک کھول دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملاگوری میں بد ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف لوڑہ مینہ کے عوام نے شدیداحتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چوبیس گھنٹے تک جا پہنچا ہے ۔ جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔ ا ور گھروں ، مدرسوںسمیت مساجد میں بھی پانی کی قلت پیدا ہوئی ہے عوام دور دراز علاقوں سے سروں، گاڑیوں پر پانی لانے پر مجبور ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ طلباء اور طالبات کی پڑھائی بھی شدید متاثر ہو گئی ہے۔ علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مظاہرین نے بتایا بجلی کی نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ واپڈا کے اہلکاروں ملاگوری میں مصنوعی لوڈشیڈنگ پیدا کی ہے ۔ واپڈا والوں کے خلاف ملاگوری عوام کے غیر وغضب میں اضافہ ہو رہا ہے اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے علاقے کے غریب عوام واپڈا والوں کو بد دعائیں بھی دیتے ہیں۔

کیوںکہ ان واپڈا کے اہلکاروں کی وجہ سے علاقے میں بجلی کی شارٹ فال جاری ہے۔مظاہرین سے مذاکرات کیلئے پولیٹیکل تحصیلدار ملاگوری عجم خا ن آفریدی، سرکردہ مشر ملک حاجی عبدالمنان ملاگوری، لائن آفیسر ملاگوری فرحت اللہ نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کئے اور طویل مذاکرات کے بعدمطاہرین پُر امن طور پر منتشر ہو گئے۔اس حوالے سے تحصیلدار ملاگوری عجم خان آفریدی نے کہا کہ علاقے میں لوڈشیڈنگ کے خلاف واپڈا حکام سے با ت چیت ہوئی ہیں اور بہت جلد علاقے کو بجلی کی فراہمی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :