نائیجیریا میں بے قابو بس عید میلادالنبی کے جلوس میں گھسنے کے باعث 11 بچے جان بحق ہو گئے

بدھ 21 دسمبر 2016 18:57

نائیجیریا میں بے قابو بس عید میلادالنبی کے جلوس میں گھسنے کے باعث  11 ..

کانو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) نائیجیریا میں ڈرائیور کے کنٹرول سے بے قابو بس عید میلادالنبی کے جلوس میں جا گھسی جس کے نتیجہ میں 11 بچے جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہ المناک حادثہ نائیجیرین ریاست گومبے کے مالم سیدی نامی گائوں میں پیش آیا۔ پولیس کے ترجمان احمد عثمان نے بتایا کہ بے قابو بس عید میلادالنبی کے جلوس میں جا گھسنے سے 11 بچے جان بحق جبکہ 17 بچے شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ بچوں میں سے زیادہ تر کی عمریں 11 اور 15سال کے درمیان ہیں۔ مشتعل ہجوم نے ڈرائیور کو موقع ہی مار پیٹ کر ہلاک کردیا ۔

متعلقہ عنوان :