یونیورسٹی آف سرگودھا یو ایس ایڈ کے تعاون سے دوسالہ پروگرام جاری

بدھ 21 دسمبر 2016 17:39

سرگودھا۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) نیورسٹی آف سرگودھا یو ایس ایڈ کے تعاون سے جاری دوسالہ(English Access Microscholarship Program) انگلش ایکسیس مائیکرو سکالرشپ پروگرام جاری ہے۔ ایک سال مکمل ہونے کی تقربیات کے سلسلہ میں ڈرامہ فیسٹیول پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈرامہ فیسٹیول 23 دسمبر کوفارمیسی ہال یونیورسٹی آف سرگودھا میں منعقد ہو گا ۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا مہمان خصوصی ہونگے ۔اس پروگرام کے منیجر مدثر کامران اورکوآرڈی نیٹر ڈاکٹر اظہر پرویز کے مطابق پروگرام انتہائی کامیابی سے جاری ہے اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد اس پروگرام سے مستفید ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :