خیبرایجنسی:حفاظتی ٹیکوں سے2بچے جاں بحق،9کی حالت غیر،ہسپتال منتقل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 21 دسمبر 2016 16:26

خیبرایجنسی:حفاظتی ٹیکوں سے2بچے جاں بحق،9کی حالت غیر،ہسپتال منتقل

خیبرایجنسی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21دسمبر2016ء) :خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں حفاظتی ٹیکے لگنے سے9 بچوں کی حالت غیرہوگئی،متاثرہ بچوں‌کوحیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کردیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ میں بچوں کوحفاظتی ٹیکےلگوانےکاسلسلہ جاری ہے،حفاظتی ٹیکوں‌سے 2بچے جاں‌بحق بھی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کوآرڈینیٹرفاٹا سیل ای پی آئی کاکہناہے کہ جن بچوں‌کی حفاظتی ٹیکے لگنے سے حالت غیر ہوئی ہے۔اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔انہوں نے مزیدبتایا کہ 2بچےجاں بحق بھی ہوئے ہیں جس وجہ معلوم نہ ہوسکی۔بچوں کواسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد فارغ کیا گیا۔بچوں‌کی اموات کی وجوہات رپورٹ آنےکےبعد ہی سامنےآئیں گی۔

متعلقہ عنوان :