قوم کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، نوجوان آنے والے دور کے لیے خود کو تیار کریں،تعلیم و تربیت اور دفاع پاکستان کے لیے سرفروش اورپرٴْعزم جوانوں کی تربیت کے لیے کیڈٹ کالج حسن ابدال اہم کردار ادا کر ہا ہے، اے پی ایس پشاور میں شہید ہونے والے بے گنااساتذہ اوربچے ہمارے محسن ہیں،ہم ان شہیدوں کی جرات وبہادری اور ثابت قدمی کو سلام پیش کرتے ہیں، قائداعظم کے افکارو طرز سیاست ہمارے لیے سرمایہ افتخار ہے، دوسروں کا سہارا ڈھونڈنے کے بجائے اپنے پاوں پر خود کھڑ ہونے کی عادت ڈالنی ہو گی ، پاک چین اقتصادی راہداری پورے خطے کے لیے گیم چینجر کی حیثیت رکھتی ہے

صدر مملکت ممنون حسین کاکیڈٹ کالج حسن ابدال کے سالانہ یومِ والدین کی تقریب سے خطاب

بدھ 21 دسمبر 2016 16:19

قوم کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، نوجوان آنے والے دور کے لیے خود کو ..
حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قوم کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ نوجوان آنے والے دور کے لیے خود کو تیار کریں تاکہ مستقبل میں پیش آنے والی چیلنجوں کا مقابلہ کر سکیں۔وہ کیڈٹ کالج حسن ابدال کے سالانہ یومِ والدین کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ تقریب میں چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی آف دی گورنرز، کیڈٹ کالج حسن ابدال اور پرنسپل کیڈٹ کالج، حسن ابدال میجر جنرل نجیب طارق کیعلاوہ طلبا، والدین اور دیگر مہمانوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔

صدر مملکت نے کہا کہ تعلیم و تربیت اور دفاع پاکستان کے لیے سرفروش اورپرٴْعزم جوانوں کی تربیت کے لیے کیڈٹ کالج حسن ابدال اہم کردار ادا کر ہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اے پی ایس پشاور میں شہید ہونے والے بے گنااساتذہ اوربچے ہمارے محسن ہیں۔

(جاری ہے)

ہم ان شہیدوں کی جرات وبہادری اور ثابت قدمی کو سلام پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ آئندہ کبھی ایسے حالات پیدا نہیں ہونے دیے جائیں گے جس سے ہمارے بچے بلکہ پاکستانی قوم کے کسی بھی فرد کی جان خطرے میں پڑے۔

صدر مملکت نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے افکارو طرز سیاست ہمارے لیے سرمایہ افتخار ہے جس پر عمل کرکے ہم اپنے مسائل سے نجات بھی حاصل کر سکتے ہیں اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں دوسروں کا سہارا ڈھونڈنے کے بجائے اپنے پاوں پر خود کھڑ ہونے کی عادت ڈالنی ہو گی۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ نوجوان اپنی تمام تر صلاحیتوں کو ملکی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں۔

انھیں چاہیے کہ وہ پاکستان اور اس کے مستقبل کے بارے میں اندرونی اور بیرونی سطح پر کیے جانے والے پروپیگنڈے سے متاثر ہوئے بغیر ملک و قوم کی ترقی اور سربلندی کے لیے پوری محنت سیتعلیم کا حصول جاری رکھیں۔انھوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری جو پورے خطے کے لیے گیم چینجر کی حیثیت رکھتی ہے،اس سے بھر پورفائدہ اٹھانے کیلیے ہمارے بچوں کو پوری طرح تیار رہنا چاہیے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستانی نوجوان ہر قسم کی مشکلات سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں لیکن ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم انھیں ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلائیں تاکہ وہ غلط راستے پر نکلنے کے بجائے معاشریکے فعال شہری بن سکیں۔انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی طاقت ہمیشہ نیکی اور بھلائی کے کاموں میں استعمال کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ بنی نوعِ انسان کی خدمت اور معاشرتی برائیوں کے خلاف جہاد ہی دراصل نیکی اور بھلائی کا درجہ رکھتی ہے۔

صدر مملکت نے طلبا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زندگی کے جس شعبے میں بھی دلچسپی ہو، اس میں جدید علوم و فنون تک رسائی حاصل کریں جو ہمارے پیارے وطن کی ترقی اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔انھوں نے کہا کہ پوری قوم کی آپ سے بے پناہ توقعات وابستہ ہیں۔ عملی زندگی میں قدم رکھنے کے بعد جس شعبے میں بھی آپ کو قوم کی خدمت کا موقع ملے، پوری ایمان داری کے ساتھ ملک کی خدمت کریں۔صدر مملکت نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت کو بھی مد نظر رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ اپنے اساتذہ اور والدین کی ہمیشہ عزت کریں۔صدر مملکت نے شاندار تقریب کے انعقاد پر کالج کی انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی اور تربیت مکمل کرنے والے طلبا کو اعزازات سے بھی نوازا۔