حکومت کا عوام کو نئے سال کا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 دسمبر 2016 14:35

حکومت کا عوام کو نئے سال کا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 دسمبر2016ء): حکومت نے عوام کو نئے سال کا تحفہ مہنگائی کی صورت میں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ پٹرول 1 روپیہ 50 پیسے فی لٹر ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپیہ 40 پیسے فی لٹر، ہائی اوکٹین 3 روپے 50 پیسے فی لٹر، مٹی کا تیل 1 روپیہ 60 پیسے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل 1 روپیہ 30 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ممکنہ طور پر آئندہ برس جنوری سے کیا جائے گا۔