ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا مستحق زیرتعلیم طلباء و طالبات کی مالی معاونت اور حوصلہ افزائی کیلئے اسکالر شپ 2016-17 کا اعلان

منگل 20 دسمبر 2016 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے گورنمنٹ اسکولوں میں مستحق زیرتعلیم طلباء و طالبات کی مالی معاونت اور حوصلہ افزائی کیلئے اسکالر شپ 2016-17 کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں میں زیر تعلیم نویں جماعت میں 45فیصد یا اس سے زائد نمبرحاصل کرنے والے مستحق طلباء و طالبات کو دسویں جماعت میں تعلیمی اخراجات کی مدد میں بورڈ کی شرائط اور قواعد وضوابط کے مطابق اسکالر شپ کیلئے ایسے ناموں کو ترجیح دی جائے گی جن کے والدین کی سالانہ آمدنی ڈیڑھ لاکھ سے زائد نہیں ہے۔

اس ضمن میں طلباء و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بورڈ سے فارم حاصل کر کی2عدد تصویر اور اپنی دستاویزات متعلقہ تعلیمی اداروں سے تصدیق کروا کے بورڈ آفس کے ریسرچ سیکشن گرائونڈ فلور بلاک بی میں 20جنوری 2017 تک جمع کروا سکتے ہیں۔ موصول ہونے والے ناموں کو میرٹ کی بنیاد پر تعلیمی اخراجات پر مشتمل و ظائف کیلئے منتخب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :