اصغر خان اچکزئی ، زمرک خان اچکزئی، حاجی نظام الدین کاکڑآج دو روزہ دورے پر قلعہ عبداللہ آئینگے، مختلف شمولیتی اجتماع سے خطاب کر ینگے

منگل 20 دسمبر 2016 21:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ، پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑآج دو روزہ دورے پر قلعہ عبداللہ میں مختلف شمولیتی اجتماع سے خطاب کر ینگے قلعہ عبداللہ پارٹی ترجمان کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ، پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑارباب عمر فاروق کاسی سمیت پارٹی کے ضلعی رہنماء مختلف شمولیتی اجتماع سے خطاب کرینگے آج تحصیل قلعہ عبداللہ کلی امبر زئی ، کلی ابراہیم زئی اور شیلا باغ میںشمولیتی اجتماع سے خطاب کرینگے جبکہ جمعرات کو کلی بدوان ، کلی جمعہ خان ماچکہ کا کوزئی اور کلی ماچکہ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرینگے مختلف سیاسی جماعتوں سے لوگ عوامی نیشنل پارٹی شمولیت اختیار کرینگے۔

متعلقہ عنوان :