چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی

منگل 20 دسمبر 2016 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن(ر)زاہد سعید نے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن(ر)زاہد سعید نے ڈی سی اوز کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ عوام کو زمین کی فرد اور ریکارڈ کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں اور ان سے ٹیلی فون کرکے فیڈ بیک لیا جائے کہ کسی افسر نے کوئی کرپشن تو نہیں کی انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت تمام اضلاع کے ڈی سی اوز لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے اپنے ٹارگٹ جلد از جلد پورا کریں۔

متعلقہ عنوان :