پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام نے سرگودھا میں پل۔۱۱۱ کے مقام پر ٹرک ڈرا ئیورز کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا آغاز ، ایک ماہ جاری رہے گا

منگل 20 دسمبر 2016 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2016ء) پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام نے سرگودھا میں پل۔۱۱۱ کے مقام پر ٹرک ڈرا ئیورز کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا آغاز کر دیا ہے۔ کیمپ ایک ماہ جاری رہے گا اور اس میں ایچ آئی وی، ہیپا ٹائٹس ب اور سی کے علاوہ خون کے گروپ کی مفت سروس مہیا کی جا رہی ہے۔کیمپ کی افتتاحی تقریب میں صدر سٹون سپلا ئیرز ا یسو سی ایشن سرگودھا چودھری پرویز مسعود باجوہ اور سٹون ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے صدر چودھری بابر اکرام ڈنڈا ، پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے عہدیدیران اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔

چودھری پرویز مسعود باجوہ مفت کیمپ کا ٓغاز کرنے پر پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کا شکریہ ادا کیا اور ٹرک ڈرا ئیورز سے اپیل کی کہ مفت فراہم کی جانے والی سہولت کا فایدہ اٹھائا جاے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام لاہور میں بابو صابو اور راوی ٹرک اڈہ کے مقامات پر ایسے کیمپس کا افتتاح کرچکاہے۔ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے نمایئندہ نے سٹون سپلا ئیرز ا یسو سی ایشن سرگودھا سٹون ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کو تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سرگودھا میں ٹرک اڈہ تعمیراتی مٹیریل کے حوالے سے بہت مصروف اڈہ ہے اس لیے اس مقام کا انتخاب کیا گیا۔

کیمپ پر پر ٹرک / بس ڈرائیورز کی Blood Screening میں ایچ آئی وی، ہیپا ٹائٹس ب اور سی کے علاوہ خون کے گروپ کی تشخیصی معلومات ت دی جائیں گی۔ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے نمائندہ نے مزید کہا کہ صوبے کے دیگر شہروں میں مصروف ٹرک اڈوں پر اسی طرح کے کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :