قائداعظم یونیورسٹی کے ایریا سٹڈی سنٹر کو فعال بنایا جائے، سینیٹر فرحت اللہ بابر

چیئرمین سینیٹ نے معاملہ قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن کو بھجوا دیا، دو ماہ میں رپورٹ طلب

منگل 20 دسمبر 2016 18:50

اسلام آباد ۔20دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی کا ایریا سٹڈی سنٹر فعال نہیں ہے‘ اسے فعال بنایا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ معاملہ سینٹ کی کابینہ ڈویژن کی قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے جس پر چیئرمین نے یہ معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا اور دو ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :