کراچی،اپنا ، ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے باہمی اشتراک سے تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس جمعرات سے شروع ہو گی

منگل 20 دسمبر 2016 18:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2016ء) ڈائو میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا (ایسوسی ایشن آف فزیشن آف پاکستان آف نارتھ امریکہ)، ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے باہمی اشتراک سے تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس جمعرات سے ڈائو میڈیکل کالج میں شروع ہورہی ہے۔ پہلی بار اس کانفرنس میں جان لیوا امراض، ایبولا وائرس سے بچائو کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیے جائینگے۔

تین روزہ کانفرنس میں دنیا بھر کے ماہرین 120تحقیقی مقالے پیش کرئینگے، یہ بات آج بروز منگل کو ڈائو یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلرپروفیسر مسعودحمید خان، پرنسپل ڈائو میڈیکل کالج کے پروفسر جنید اشرف، ایسوسی ایشن آف فزیشن آف پاکستان آف نارتھ امریکہ کے پروفیسر نصر قریشی، پروفیسر رضوان نے ڈائو میدیکل کالج میں منعقد پریس کانفرنس میںکہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر خاور سعید جمالی اور ڈاکٹر سلیم الیاس بھی موجود تھے۔پروفیسر جنید اشرف نے بتایا کہ اس کانفرنس میں صحت سے متعلق دس (10)مضوعات پر لیکچر دیے جائینگے۔ اس کے علاوہ، پوسٹر نمائش بھی ڈائو یونیورسٹی میں منعقد کی جائے گی۔ اس کانفرنس میں ملکی اور بیرونی ماہرین امراض قلب سمیت مختلف بیماریوںپر جدید اور بین العقوامی تحقیق کے بارے میںنہ صرف آگاہ کرئینگے بلکہ اپنے تحقیقی مقالے بھی پیش کرینگے۔

پروفیسر نصر قریشی نے بتایا کہ سالانہ ونٹر کانفرنس کا مقصد ڈائو المنائی اور سابق طلبہ و طالبات کو نہ پیشہ ورانہ اور صلاحیت کے تبادلہ کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیاجاسکے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ طبی تعلیم اور سائنسی ترقی کو فروغ دیاسکے۔ اس کے ساتھ ساتھ طب کے مختلف شعبوں کے موضوعات پر لیکچر دیئے جائینگے بلکہ طب میں ہونے والی جدید بین الاقوامی ریسریچ کے بارے میں بتایا جائے گا۔

اس کے علاوہ طب کی جدید طریقہ تعلیم، پاکستان میں تشخیص نہ ہونے والی بیماریوں، قومی صحت پالیسی، انفیکشن سے لگنے والی بیماریوں پرخصوسی لیکچر دیے جائینگے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈائو یونیورسٹی ان موضوع کی اہمیت کو مددنظر رکھتے باقائدگی سے اس میٹنگ کرتی ہے تاکہ اس کے ذریعے شرکاء اورطلبہ و طالبات مختلف بیماریوں اور پاکستان میں انفیکشن کے باعث پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کے بارے میں جان سکیں۔ سالانہ ونٹر میٹنگ کی افتتاحی تقریب مورخہ 23دسمبرکو ڈائو میڈیکل کالج میں منعقد ہوگی جس کے مہمانِ خصوصی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد ہونگے۔

متعلقہ عنوان :