یوایم ٹی میں سالانہ کتاب میلہ شروع، صحافی نجم سیٹھی نے افتتاح کیا،طلبا وطالبات کارش

منگل 20 دسمبر 2016 18:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی (یوایم ٹی) کاتین روزہ سالانہ کتاب میلہ یونیورسٹی کے جوہرٹائون کیمپس میں شروع ہوا ۔کتاب میلے کاافتتاح پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین و سینئر صحافی نجم سیٹھی نے کیا۔اس موقع پران کے ساتھ چیف لائبریری آفیسررفیق اعوان،یونیورسٹی کے امریکن ڈین باب ویلر،ڈاکٹرعبدالحمیداورڈاکٹرممتازحسین ملک بھی موجودتھے۔

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ کتابیں زندگی کاپتہ دیتی ہیں جن کے ساتھ دوستی کے ہزاروں فوائدہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی پڑھنے لکھنے والی اورامن پسند قوم ہے لیکن عالمی سطح پرہمیں دہشت گردی اورانتہاپسندی کے ساتھ جوڑاجاتاہے جس کے ساتھ ہمارا دورکاواسطہ بھی نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت چینی پرتوسبسڈی دیتی ہے لیکن کتابو ںکونظراندازکردیتی ہے جوکہ شرح خواندگی میں اضافہ کرتے ہیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کتابوں کی قیمتوں کوکم کیاجائے تاکہ یہ ہرخاص وعام کی دسترس میں ہوں۔انہوں نے طلبہ وطالبات پرزوردیتے ہوئے کہا کہ وہ کتابوں کے ساتھ اپناتعلق مضبوط کریں اورزیادہ سے زیادہ کتابیں پڑھیں تاکہ ملک کوایک پڑھی لکھی قیادت میسرآسکے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ علم پرتوجہ دینابہت ضروری ہے،علم ہی سے حقیقی تبدیلی آئے گی۔انہوں نے یوایم ٹی انتظامیہ کوکامیاب کتاب میلے کے انعقادپرمبارک باد دی اورتجویزدی کہ یکتاب میلے کاسلسلہ ہمیشہ جاری وساری رہناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :