پاکپتن، چوری ،ڈکیتی کی پانچ واراداتوں میں لاکھوں روپے کا سامان لوٹ لیا گیا

منگل 20 دسمبر 2016 16:57

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) چوری اور ڈکیتی کی پانچ واراداتوں میں لاکھوں روپے کا سامان لوٹ لیا گیا۔ پہلی وارات میں چک ٹھٹھہ رحموں کا محمد اظہرموٹر سائیکل پر بصیر پور سے واپس گائوں آرہا تھا کہ چک کمہاریوالا قبرستان کر قریب تین ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور گن پوائنٹ پر60000 روپے مالیت کی نقدی،موبائل فون، شناختی کارڈ لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

دوسری وارت میں آٹھ چوروں نے چک 4-spکے غلام سرور کی دوکان کی چھت کو نقب لگا کر 75000روپے مالیت کا االیکڑونک کا سامان چرا کر لے گئے۔تیسری واردات میں نامعلوم چوروں نے چک 69-EBمحمد مقصودکے ٹرانسفارمر سے 150000روپے مالیت 200میٹر تارچرا کر لے گئے۔چوتھی واردات دوچوروں نے چک موضع بوہڑکے عامر کے احاطہ مویشیاںسی150000 روپے مالیت کی ایک بھینس کر چرا کر لے گئے۔ پانچویں واردات پانچویںچوروں نے چک 27-EBکے عامر کے احاطہ مویشیاںسی125000 روپے مالیت کی دو جھوٹیاں کر چرا کر لے گئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :