پاک بحریہ کے ہراول جنگی یونٹ‌کابحیرہ عرب میں‌لائیومیزائل فائرنگ کاکامیاب مظاہرہ

ایڈمرل ذکااللہ کاپاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں‌ پراطمینان کااظہار،میزائل فائرنگ کامظاہرہ دفاعی صلاحیتوں کامنہ بولتاثبوت ہے۔سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکااللہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 دسمبر 2016 16:48

پاک بحریہ کے ہراول جنگی یونٹ‌کابحیرہ عرب میں‌لائیومیزائل فائرنگ ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20دسمبر2016ء) :پاک بحریہ کی جنگی کامیابیوں نے سمندری حدود کادفاع ناقابل تسخیربنادیاہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے ہراول جنگی یونٹ‌ نے بحیرہ عرب میں‌لائیومیزائل فائرنگ کامظاہرہ کیا،پاک بحریہ کے داغے گئے میزائل نے ہدف کو100فیصددرستی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

میزائل پاک بحریہ کے فریگیٹ جہازاصلت سے داغے گئے۔اس موقعہ پرپاک بحریہ کے ایڈمرل ذکااللہ نے پاک بحریہ کی جنگی اور آپریشنل تیاریوں‌ پراطمینان کااظہار کیا۔ایڈمرل ذکااللہ نے کہا کہ میزائل فائرنگ دفاعی صلاحیتوں کامنہ بولتاثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :