چکوال ، مدنی مسجد کے قریب سے دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا

منگل 20 دسمبر 2016 16:46

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء)مدنی مسجد کے قریب سے دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا، محمد خالد ولد عبدالخالق نے سٹی پولیس کو بتایا کہ اس نے موٹر سائیکل مسجد کے باہر کھڑا کیا جہاں سے ملزمان حسنین افتخار ولد افتخار ، علی ولد حسنین، حسن ولد امتیاز، ذیشان ولد الطاف اور قائم علی ولد غضنفر علی نے اس کا موٹر سائیکل چوری کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر منور خان نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔