ایک ہی شناختی کارڈ نمبر دو افراد کو ایشو کئے جانے سے متعلق دائر درخواست پردرخواست گذار کو دستاویزات پیش کرنے کا حکم

منگل 20 دسمبر 2016 16:43

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء)سندھ ہائی کورٹ نے ایک ہی شناختی کارڈ نمبر دو افراد کو ایشو کئے جانے سے متعلق دائر درخواست پردرخواست گزار عبدالصمد کو آئندہ سماعت پر بے فارم اور تمام دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں درخواست گزار عبدالصمد کی جانب سے وکیل صفائی کے توسط سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میں نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے پاسپورٹ افس سے رجوع کیا مجھے بتایا گیا کہ آپ کا پاسپورٹ تو آپ کے سی این آئی سی نمبر پر ایشو ہو چکا ہے اور جدہ سے رسیو ہو چکا ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کو حکم دیا کہ وہ نادرا کا بے فارم اور اپنی تمام تعلیمی دستاویزات آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کریں۔ عدالت نے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ہے ۔