طلباء واساتذہ کی زندگیوں کی حفاظت پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے‘طارق محمود

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے پارٹنر سکولوں کو عمارتی نقشہ جات فراہم کرنے کے لیے 15یوم کی مہلت دے دی

منگل 20 دسمبر 2016 16:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے کہاہے کہ کوالٹی ایجوکیشن کے حصول کے ساتھ ساتھ پارٹنرسکولوں کے طلباء واساتذہ کی زندگیوں کی حفاظت ہماری بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے پیف پارٹنرزسے کہا کہ وہ اپنے سکولوں کی عمارتوں کے نقشہ جات بنواکر 15یوم کے اندر متعلقہ پیف سکول پروگرام کے آفس کو فراہم کریں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پیف کی ویب سائٹ پرعمارتی نقشہ کا نمونہ او رہدایات موجود ہیں۔ان نقشہ جات میںسکول کی منظور شدہ مین کیمپس اور سیکنڈ کیمپس کی عمارات شامل ہیں۔علاوہ ازیںسکول مالکان کو عمارتوں کی دائیں،بائیں اور فرنٹ اطراف کی 3رنگین تصاویربھی مہیا کرنا ہیں۔ اس کے ساتھ سکول مالکان کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ2ماہ تک اپنے سکولوں کی عمارتوں کے نقشہ جات مجاز اتھارٹی سے منظورکرواکر پیف انتظامیہ کو لازمی جمع کروائیں،بصورت دیگر فائونڈیشن ان کے خلاف باضابطہ کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :