ملزمان کی عدم گرفتاری پرڈاکٹرزاورعملہ کی ہڑتال،فوری گرفتاری کامطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 دسمبر 2016 16:26

جھنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔20دسمبر2016ء):ملزمان کی عدم گرفتاری پر ڈاکٹرز اور ہسپتال کے عملہ کی ہڑتال،نامزد ملزمان فوری گرفتارنہ کئے گئے تو آئندہ لائحہ عمل میڈیکل ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز میں کام بند کردیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ممتاز بلوچ صدر پی ایم اے جھنگ اور رمضان صابر صدرپیرا میڈیکل ایسوسی ایشن جھنگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ چند یوم قبل سول ڈیفنس کے ملازمین اور ڈاکٹرز کے درمیان تلخی کلامی اور ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد ڈاکٹرز کے احتجاج کے پر کوتوالی پولیس نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹر کو زخمی کرنے کے الزام میں محسن وغیرہ ایک درجن ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا لیکن اُس میں کمزور دفعات لگاکر ملزمان کو فائدہ پہنچایا گیاجس کے خلاف گزشتہ 2روز پی ایم اے جھنگ کی جانب سے ڈاکٹرز اور دیگر ہسپتال عملہ نے احتجاج کرتے ہوئے سوائے ایمر جنسی کے مکمل طور پر احتجاج کرتے ہوئے کام کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے صرف پانچ ملزمان کو گرفتار کیا ہے باقی ملزمان کوبھی گرفتار کیا جائے۔ملزمان کے ساتھیوں نے ہسپتال میں آکر ڈاکٹرز کے خلاف نعرہ بازی کی ہے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے واقعہ میں ملوث سول ڈیفنس ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کیا جائے۔ہسپتال میں بنائی جانے والی پولیس چوکی کے ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے کیونکہ چوکی میں ملازمین کی موجودگی کے باوجود آئے روز واقعا ت رونما ہوتے ہیں،ایس ایچ کوتوالی معاملہ کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ان کو معطل کیا جائے۔

اس موقع پر ڈاکٹرکامران سہیل ، ڈاکٹرسعید مالک ، ڈاکٹراحسن سلیانہ،ڈاکٹر رائے خضر بھٹی ، ڈاکٹرعاطف ، ڈاکٹرصفدر شہزاد سمیت ڈی ایچ کیوہسپتال جھنگ کے دیگر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے نہ لیا گیاتو اگلے مرحلہ میں ایمرجنسی سمیت مکمل ہڑتال کی جائے گی اور احتجاج کا دائرہ کار دیگر شہروں تک پھیلا دیا جائے گا۔