محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے ایم ایس کو ڈیٹا انٹری آپریٹرز بھرتی کرنے کا اختیار دے دیا

منگل 20 دسمبر 2016 16:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2016ء) محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے ایم ایس کو ڈیٹا انٹری آپریٹرز بھرتی کرنے کا اختیار دے دیا ،۔

(جاری ہے)

ان ہسپتالوں میں ڈیٹا انٹری آپریٹر کو ایڈہاک کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گاذرائع کے مطابق سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ہر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 10اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں 5آپریٹرز بھرتی کیے جائیں گے اور ان آپریٹرز کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کرنے کا اختیار ایم ایس کے پا س ہو گا ۔