چین نے امریکہ آبی ڈرون واپس کردیا ،پینٹاگون کی تصدیق
یہ آبی ڈرون چین کے ایک بحری جہاز نے شمالی سمندر میں فلپائن کے قریب سے پکڑا ، بحری ٹریفک کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اسکی جانچ پڑتال کی گئی،چینی وزارت خارجہ
منگل 20 دسمبر 2016 16:30
(جاری ہے)
چینی وزارت دفاع کے مطابق یہ آبی ڈرون چین کے ایک بحری جہاز نے شمالی چین کے سمندر میں فلپائن کے قریب سے پکڑا تھا اور اسے وہاں سے گزرنے والی دیگر بحری ٹریفک کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اس کی جانچ پڑتال کی گئی۔
اگرچہ ڈرون کی واپسی کا معاہدہ آسانی سے طے پا گیا اور اس کیلئے تلخ بیانات کا تبادلہ بھی نہ کرنا بلکہ امریکہ کو تو سفارتی شکایت کا موقع بھی نہیں ملا لیکن اس کے باوجود نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر چوری کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ ہمیں چین کو یہ بتانا چاہئے کہ ہم وہ آبی ڈرون واپس نہیں لینا چاہتے جو اس نے چرایا ہے۔ وہ انہیں رکھنے دو۔اس بیان کے بعد چینی وزارت دفاع نے امریکی ردعمل کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ آبی ڈرون مناسب انداز میں ہی واپس کیا جا ئے گا۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ چین کے اس اقدام سے شمالی چین کے سمندروں میں چینی فوج کی تعمیرات کے امریکی خدشات میں مزید اضافہ ہو گا۔ چین نے خطے کے مختلف حصوں پر علاقائی حقوق کا دعوی کر رکھا ہے تاہم کئی ممالک نے چین کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.