صوابی ،پولیس نے بین الاضلاعی 2رکنی موٹر سائیکلز چور گروہ گرفتار کر لیا

منگل 20 دسمبر 2016 16:15

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) تھانہ کالوخان ضلع صوابی کی پولیس نے بین الاضلاعی 2رکنی موٹر سائیکلز چور گروہ کو گرفتار کر لیا جبکہ 3اور سرقہ شدہ گاڑیاں برآمد کرکے چورگروہ کے سرغنہ احدخان عرف ہڈل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 10موٹرسائیکلز برآمد کر لی ڈی ایس پی سرکل رزڑ بشیر داد خان کی زیر قیادت ایس ایچ او کالوخان ہارون خان بمع پولیس نفری نے چور ڈکیتوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم احد عرف ہڈل ولد جابرخان سکنہ کالوخان کو گرفتار کر لیا ڈی ایس پی رزڑ بشیر داد خان نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے بتایا کہ ملزم احد لوگوں سے موٹر سائیکل چوری کرکے دوسرے دوست پر فروخت کر تا تھا جنہوں نے تقریباً 10موٹر سائیکلز مختلف علاقوں سے چوری کرکے دوسرے ملزم عرفان ولد شیر حسن سکنہ کالوخان پر انتہائی سستے قیمت پر فروخت کرتا تھا ،دونوں مجرمان کو 10موٹرسائیکلز عوام سے چوری کرنے کی دھندے میں ملوث پا کر 10موٹرسائیکلز برآمد کیے گئے ہیں چور وں کے خلاف پہلے سے عوامی شکایات موصول ہو رہے تھے جس پر ضلعی پولیس سربراہ نے ضلعی پولیس کو چور ڈکیتوں کے خلاف کاروائی تیزکرنے کا ہدایت دی تھی ،ملزم احد نے خود اعتراف جرم کرکے اور مزید کہا کہ میں اپنے گھر کے سارے استعمال کی چیزیں اور زیوارات چوری کرکے فروخت کر چکا ہوں ملزم احد ایک نشہ اور انسان ہے اپنی ضروریات کو پوراکرنے کے لئے کسی بھی غریب مزدور کار شخص سے موٹر سائیکلز چوری کرکے دوسروں پر سستے قیمت پر فروخت کر تا تھا اور ساتھ ہی دوسرا ملزم عرفان اسکے ساتھا بحیثیت ڈیلر تھا جبکہ ایک اور کامیاب کاروائی میں سرقہ شدہ 3موٹر کاریں اور ایک کیری ڈبہ کو برآمد کرکے زیر دفعہ523 /550لے لیا ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :