مری، نوجوان اور مخیر حضرات عوام کی بلاامیتا ز خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنالیں،راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ

منگل 20 دسمبر 2016 16:10

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) معروف قانون دان اور سابق صدر مری بار ایسوسی ایشن راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ علاقائی مسائل کے حل کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت عام لوگوں کے مسائل زیادہ بہتر طریقے سے حل کئے جاسکتے ہیں اور اس سے آپس میں اتحاد ،یگانگت اور اخوت کو بھی فروغ ملتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ ویلفیئر آرگنائزیشن کے عہدیداران اور معززین علاقہ سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور مخیر حضرات کو ہر قسم کے تعصبات سے بالا تر ہوکر عوام کی بلاامیتا ز خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنالینا چاہیئے اسی میں ہی ہر ایک کی فلاح ہے ۔اس مو قع پر آرگنائزیشن کے چیئرمین راجہ محمد نعیم،راجہ اعجاز ،راجہ محمد قدیر ،راجہ الطاف اورراجہ محمد ظریف نے بھی خطاب کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :