مری پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،2 ملزمان گرفتار،چرس برآمد

منگل 20 دسمبر 2016 16:10

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) مری پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے چرس برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی مری رضاء اللہ خان اور ایس ایچ اومری عابد خان کی خصوصی ہدایات پرمری پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران بدنام زمہ منشیات فروش محمد الماس عرف کالااور آفتاب عباسی ساکن علیوٹ کو گرفتار کر کے ایک ملزم سے 1055 گرام چرس اور دوسرے سے 115 گرام چرس برآمد کر لی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے جوڈیشل ریمانڈ بھیحاصل کرلیا ہے ۔عوامی حلقوں نے کامیاب کارروائی پر ڈی ایس پی مری رضاء اللہ خان اور ایس ایچ او مری عابد خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :