شہید بے نظیر وومن کرائسز سنٹر کا کلیریکل سٹاف 7ماہ سے تنخواہوں سے محروم

منگل 20 دسمبر 2016 16:02

ملتان۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) شہید بے نظیر وومن کرائسسز سنٹر کے کلیریکل سٹاف کوگزشتہ سات ماہ سے تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں جس کے باعث نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

کرائسسز سنٹر کے سکیورٹی گارڈ محمد اکمل،خاکروب نسرین ،ڈرائیور احمد حسن سمیت اسسٹنٹ عذرا کوثر کو سات ماہ کی تنخواہیں نہیں دی گئیں جبکہ منیجرسمارا شیریں ،سوشل ویلفیئر آفیسر امتیاز فیروزہ اور کک رضیہ کو ادارہ ڈی آرسی سنٹر سے تنخواہیں دلوائی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق ادارہ کے کچھ سٹاف کے ساتھ امتیازی رویہ رکھا جارہاہے جبکہ آفیسرز کو تنخواہیں فراہم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :