فیصل آباد ،معمولی جھگڑے پر 15سالہ لڑکی نے نہر میں چھلانگ لگا زندگی کا خا تمہ کر لیا

منگل 20 دسمبر 2016 13:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء)معمولی جھگڑے پر 15سالہ لڑکی نے نہر میں چھلانگ لگا زندگی کا خا تمہ کر لیا۔ ریسکیو1122کی واٹر ریسکیوٹیموں نے 2کلومیٹر دور سے نعش نکا ل لی۔ تفصیلات کے مطابق معمولی گھر میں ہو نے والے معمولی جھگرے پر پل ڈینگروسرگودھاروڈ کی رہا ئشی 15سال لڑکی سمیرا نے دل برداشتہ ہو کر خود کو نہر کی لہروں کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

عینی شا ہدین نے فوری طور پر ریسکیو1122پر اطلاع کی تو فوری طور پر واٹر ریسکیو کی ٹیموں نے جا ئے وقعہ پر پہنچ لڑ کی کی تلاش شروع کر دی ۔3گھنٹے کی جدو جہد کے بعد واٹر ریسکیو نے 2کلو میٹر دور سے دوبنے والی لڑ کی کو تلاش کر لیا ۔اہل خانہ نے کسی بھی پولیس کار وائی کر نے سے انکار کر دیا ۔پولیس تھا نہ نشاط آباد نے ضروری کاروا ئی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔