آئی ایم ایف کا اپنی سربراہ کرسٹین لاگارڈ پر مکمل اعتماد کا اظہار

منگل 20 دسمبر 2016 13:31

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی سربراہ کرسٹین لاگارڈ پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف کی ایگزیکٹو کونسل کا کہنا ہے کہ لاگارڈ انتہائی موثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں، جس کی وجہ سے اس ادارے میں ان کا بہت زیادہ احترام کیا جاتا ہے۔ گزشتہ روز ایک فرانسیسی عدالت نے لاگارڈ کو کئی ملین یورو کی ادائیگی کے ایک واقعے میں قصور وار قرار دے دیا تھا۔ عدالت کے مطابق اس ادائیگی میں اس وقت کی فرانسیسی وزیر مالیات کے طور پر لاگارڈ نے غیر ذمے داری کا مظاہرہ کیا تھا تاہم ججوں نے لاگارڈ کو کوئی سزا نہیں سنائی۔

متعلقہ عنوان :