باکسر عامر خان کے اہل خانہ اور اہلیہ کے جھگڑے میں ریحام خان بھی کود پڑیں، فریال کی حوصلہ افزائی کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 دسمبر 2016 12:41

باکسر عامر خان کے اہل خانہ اور اہلیہ کے جھگڑے میں ریحام خان بھی کود ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 دسمبر2016ء) : گذشتہ کچھ دنوں قبل باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم اور باکسر عامر خان کے اہل خانہ کے مابین جھگڑا عروج پر تھا جس میں دونوں جانب سے الزام تراشی کی گئی۔ اس جھگڑے میں کسی نے فریال مخدوم تو کسی نے باکسر عامر خان کے اہل خانہ کا ساتھ دیا۔ تاہم اب اس تمام تر جھگڑے میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ کا بھی بیان سامنے آ گیا ہے ۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان نے فریال مخدوم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایک عورت کا گھریلو زیادتی کا شکار ہونا نہایت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد کا نشانہ بننے کے بعد بھی اس سے خاموش رہنے کی اُمید رکھنا اس سے بھی کہیں زیادہ بد تر ہے۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ عورت ہمیشہ کسی وجہ سے ہی بولتی ہے ، اور ایسے میں اس عورت کے بیانات کی مذمت کرنے کی بجائے ان افراد کی مذمت کرنی چاہئیے جو اسے ایسا کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :