پشاور ماڈل سکول ورسک روڈ برانچ میں نماز استسقاء ادا کی گئی

منگل 20 دسمبر 2016 12:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) پشاور ماڈل سکول بوائز ٹو کی انتظامیہ کے زیر اہتمام باران رحمت کے نزول کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی، جس میں بشمول اساتذہ کرام اور طلباء نے الله رب العزت کے حضور سجدہ ریز ہوکر مولانا مفتی عمران کو امامیت میں گڑگڑاکر گناہوں اورخطائوں کی مغفرت کی التجاء کی، نماز کی ادائیگی کے بعد اجتماعی طورپر مولانا مفتی عمران نے خطبہ اور ایصال ثواب وبرکت اور گناہوں سے بخشش کیلئے الله کی درگاہ میں دعا کی ‘نیز الله پاک سے باران رحمت وعافیت کی التجاء کی۔

(جاری ہے)

اس دوران مولانا عمران اور طلباء آبدیدہ ہوگئے اور روح پرورمنظر دیکھنے کا ملا۔

متعلقہ عنوان :