اسلامیہ کالج کے 10 پروفیسروں کی ترقی

منگل 20 دسمبر 2016 12:27

پشاور۔20دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء)اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے پانچ ایسوسی ایٹ پروفیسر پروموٹ ہوکر گریڈ 21کے فل پروفیسر جبکہ پانچ اسسٹنٹ پروفیسر ترقی پاکر گریڈ 20کے ایسوسی ایٹ پروفیسر بن گئے‘ پروفیسرز میں ڈاکٹر گوہر زمان‘ ڈاکٹر اظہار الله‘ ڈاکٹر محمدعباس‘ ڈاکٹر اقبال حسین اور ڈاکٹر ایم طارقت خان جبکہ ایسوسی ایٹ پروفیسرز میں ڈاکٹر شبیر احمدکاکاخیل‘ ڈاکٹر محمدہمایون ‘ڈاکٹر اورنگزیب ‘ڈاکٹر شاہد جان کاکاخیل اور ڈاکٹر حفاظت الله شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سنڈیکیٹ نے ان کی ترقی اور اپنے شعبہ جات میں تقرری کی منظوری دیدی ہے۔