پرسٹن یونیورسٹی پشاور کیمپس میں محفل عیدمیلاد النبی ﷺ کا انعقاد

منگل 20 دسمبر 2016 12:27

پشاور۔20دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) پرسٹن یونیورسٹی پشاور کیمپس میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیاگیا‘ پرسٹن یونیورسٹی پشاور کیمپس میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ نہایت عقیدت واحترام سے منایاگیا‘ اس تقریب میں کثیرتعدادمیں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز ‘پروفیسر زاور طلباء وطالبات نے کثیرتعدادمیں شرکت کی‘ تقریب کی صدارت رکن قومی اسمبلی طاہرہ بخاری نے کی‘ انہوں نے کہاکہ میلاد الله اور رسول ﷺ سے محبت کا اظہار کا دن ہے‘ انہوں نے حضور ﷺ کی سیرت پر تفصیلی روشنی ڈالی‘ ڈاکٹر محمدانورحسن ‘عالم دین پروفیسر ڈاکٹر شفیع الله خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالم اسلام کی ترقی اسوہ حسنہ پر عمل کرنے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :