ْ چوہدری نثار نے وضاحت کر دی ہے کہ دفاع پاکستان کونسل والوں سے ملاقات کس صورتحال میں ہوئی تھی ،انہوں نے جو وضاحت دی اس کو مان لینا چاہیے،وزیر ممککت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

پیر 19 دسمبر 2016 23:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) وزیر ممککت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چوہدری نثار نے وضاحت کر دی ہے کہ دفاع پاکستان کونسل والوں سے ملاقات کس صورتحال میں ہوئی تھی ،انہوں نے جو وضاحت دی اس کو مان لینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ تنقید دلائل اور حقائق پر مبنی ہونی چاہیے ، چوہدری نثار کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا جانا افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے وضاحت کر دی ہے کہ دفاع پاکستان کونسل والوں سے ملاقات کس صورتحال میں ہوئی تھی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ چوہدری نثار نے جو وضاحت دی اس کو مان لینا چاہیے ۔( م ن)