سیشن عدالتوں میں انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے وائی فائی لگانے کے فیصلہ

پیر 19 دسمبر 2016 23:51

لاہور۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) ضلعی عدالتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور انٹر نیٹ کے ذریعے رابطہ کے لئے سیشن عدالتوں میں وائی فائی لگانے کے فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گجیانہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عدالتوں کو بذریعہ انٹر نیٹ رابطہ فراہم کرنے کے لئے پہلے مرحلے میں سیشن عدالتوں میں پانچ وائی فائی بوسٹر لگائے جائیں گے جن سے عدالتوں میں کام کرنے والا عملہ، وکلا اور سائیلین بھی استفادہ حاصل کر سکیں گے ۔

دوسرے مرحلے میں سول عدالت اور دیگر ماتحت عدالتوں میں بھی وائی فائی بوسٹر نصب کئے جائیں گے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شازب سعید منصوبہ کی گرانی کریں گے۔ اجلاس میں سینئر سول جج، ایڈشنل دسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاذب سعید سمیت دیگر ججوں اور تکنیکی ماہرین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :