سیکشن 144 کے تحت شہر میں فوری طور پر 60 روز کے لئے ہر قسم کے آئل ٹینکرز کی پارکنگ پر پابندی عائد

پیر 19 دسمبر 2016 23:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) حکومت سندھ نے سیکشن 144 کے تحت شہر میں فوری طور پر 60 روز کے لئے ہر قسم کے آئل ٹینکرز کی پارکنگ ماسوائے نامزد جگہ ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل جو کہ ایک محفوظ طریقے سے آئل ٹینکرز کو ہینڈل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق متعلقہ ایس ایچ او سیکشن 188 پی پی سی کے تحت سیکشن 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مجاز ہو گا۔